رومسمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 45 افراد ہلاک

21 افراد کو بچا لیا گیا، غیر قانونی تارکین وطن مراکش کے راستے اسپین جارہے تھے، حکام


APP March 17, 2019
21 افراد کو بچا لیا گیا، غیر قانونی تارکین وطن مراکش کے راستے اسپین جارہے تھے، حکام۔ فوٹو: فائل

بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے اندر اطالوی سمندری حدود میں اسپین جانے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 افراد سوار تھے۔ حادثہ کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ تارکین مراکش کے راستے اسپین جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں