دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش 4 مسافر جاں بحق

دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو اس وقت نشانہ بنایا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی


محمد اکرم March 17, 2019
ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے فوٹو: ایکسپریس

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ربیع کینال کے مقام پر دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کے ساتھ باردوی مواد نصب کر رکھا تھا، دہشتگردوں نے بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت تباہ کرنے کی کوشش کی جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں اور ریلوے ٹریک کے 400 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔

بوگیاں الٹنے سے ان میں سوار 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال حکام نے 4 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 8 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں