2024

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ

لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا


ویب ڈیسک March 18, 2019
لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ فوٹو : اسکرین گریب

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں