پرویز مشرف رُوبصحت ہیں ملاقاتوں پر پابندی عائد

ڈاکٹرز کی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف نے اپنی تمام سیاسی وسماجی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دیا۔


عامر خان March 19, 2019
ڈاکٹرز کی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف نے اپنی تمام سیاسی وسماجی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دیا۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر مملکت اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طعبیت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف نے اپنی تمام سیاسی وسماجی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دیا ،پرویز مشرف کو آئی سی یو سے اسپیشل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے، ڈاکٹر 24 گھنٹے پرویز مشرف کی نگہداشت کررہے ہیں۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اے پی ایم ایل کی مرکزی سیکریٹری جنرل مہرین ملک اور مرکزی رہنما احمد حسین نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کو پرویز مشرف کو 2 روز قبل دبئی میں سینے اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس پر اُن کو نجی اسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو چیسٹ انفکیشن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف بتائی ہے۔

مہرین ملک نے بتایا کہ پرویز مشرف کو آئی سی یو سے اسپیشل روم میں منتقل کردیا گیا ہے،پرویز مشرف ڈاکٹروں کی رائے کے بعد دوبارہ اپنی سیاسی وسماجی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

احمد حسین نے بتایا کہ پرویز مشرف کے پاس ان کی اہلیہ صہبا مشرف موجود ہیں۔ڈاکٹرز نے پرویز مشرف سے ملاقاتوں پر پاپندی عائد کردی ہے، انھوں نے پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں