نیب کے الگ الگ طلبی نوٹسوں پر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی تیار

وزیراعلیٰ کے پیش ہونے کی صورت میں سندھ کابینہ کے ارکان ان کے ہمراہ جائیں گے۔


وکیل راؤ March 22, 2019
وزیراعلیٰ کے پیش ہونے کی صورت میں سندھ کابینہ کے ارکان ان کے ہمراہ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور وزیراعلی سندھ کو نیب کی جانب سے طلبی کے الگ الگ نوٹس ملنے پر حکمت عملی تیار کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیوروکی جانب سے پارٹی رہنماؤں ،ارکان اسمبلی اور وزیراعلی مرادعلی شاہ کو طلبی کے نوٹس ملنے پراپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بھی نیب نے 26 مارچ کو اسلام آباد طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نیب کی جانب سے طلبی کانوٹس موصول ہونے کی صورت میں وزیراعلی سندھ کے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کے بارے میں فیصلہ 22 مارچ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں