پاکستان میں چائے کی کھپت ایک کلو گرام فی کس سالانہ ہوگئی

کل درآمدات 12 کروڑ 20لاکھ،8کروڑ کلو چائے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان پہنچتی ہے


Business Desk August 12, 2013
پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں چائے کی کھپت ایک کلو گرام فی کس سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔

چائے کی کھپت بڑھنے کے باعث درآمد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا جس کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران 12 کروڑ 20لاکھ کلو چائے درآمد کی گئی۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔



مالی سال 2012-13میں 19کروڑ کلو گرام چائے درآمد ہوئی، تاہم چائے کی مجموعی مارکیٹ میں سے 7سے 8کروڑ کلو گرام چائے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان پہنچتی ہے۔ ٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس میں کٹوتی کر کے اسمگلرز کا منافع کم کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں