بارش اور نمی میں اضافہ‘ فصلوں پر کیڑوں کے حملوں کا خدشہ

کاشتکاروں کو پیسٹ سکائوٹنگ اورماہرین کی مشاورت سے زہروں کا سپرے کرنیکی ہدایت


محکمہ زراعت کی طرف سے جعلی اور غیر معیاری ادویہ کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

بارش اور فضا میں نمی کے اضافے سے فصلوں پر نقصان دہ کیڑوں کے حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

خاص طور پر کپاس' کماد اور دھان کی فصلوں پر نقصان دہ کیڑوں کے حملے کا زیادہ خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں زرعی ماہرین کے مطابق کاشتکاران دونوں فصلوں کی پیسٹ سکائوٹنگ پر خصوصی توجہ دیں اور نقصان دہ کیڑوں کی تعداد معاشی نقصان کی حد سے بڑھنے کی صورت میں زرعی ماہرین کی مشاورت سے زہروں کا سپرے کیا جائے۔


تاہم ایک ہی کیمسٹری کی ادویہ بار بار استعمال کی جائیں بلکہ ردوبدل کے ساتھ ادویہ کا استعمال کیا جائے تاکہ کیڑوں میں ادویہ کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہوا۔ اسی طرح محکمہ زراعت کی طرف سے جعلی اور غیر معیاری ادویہ کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں