مکئی کی بھرپور پیداوار کیلیے بروقت کھادوں کے استعمال کی ہدایت

کھیتوں میں جڑی بوٹیاں تلف‘ نائٹروجن‘ فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں ڈالی جائیں‘ ماہرین


مکئی چونکہ کھوڑے دورانیے کی فصل ہے اور جلد پک کر تیار ہوجاتی ہے لہذا کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی جائے۔ فوٹو: فائل

مکئی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھادوں کا بروقت اور مناسب استعمال کیا جائے۔

مکئی کی سنتھیٹک اقسام کے لیے نائٹروجن 92 فاسفورس 42 اور پوٹاش 25 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کی جائے جبکہ ہائبرڈ اقسام کے لیے نائٹروجن 100 کلو گرام' فاسفورس 50 اور پوٹاش 50 کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کی جائے۔ زرعی ماہرین کے مطابق مکئی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن' فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔



مکئی چونکہ کھوڑے دورانیے کی فصل ہے اور جلد پک کر تیار ہوجاتی ہے لہذا کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی جائے۔ گوڈی کرنے سے نہ صرف جڑی بوٹیوں تلف ہوتی ہیں بلکہ زمین میں نمی بھی دیر تک برقرار رہتی ہے آخری گوڈی کے دوران پودوں کے ساتھ مٹی جڑھائی جائے جس سے فصل گرنے سے محفوظ رہتی ہے اور فصل نسبتاً کم پانی میں تیار ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔