تیونس کے صدر کی حکومت میں شامل مذہبی اتحادیوں پر تنقید

صدر کے اس خط کے ردعمل میں النہضہ کے کئی اراکین پارٹی کانگریس سے احتجاجا اٹھ کر چلے گئے


Sana News August 26, 2012
صدر کے اس خط کے ردعمل میں النہضہ کے کئی اراکین پارٹی کانگریس سے احتجاجا اٹھ کر چلے گئے

KARACHI: شمالی افریقی ملک تیونس میں انقلاب کے بعد قائم ہونے والی مخلوط حکومت کے صدر منصف مرزوقی نے اپنی پارٹی کی کانگریس کو لکھے جانے والے خط میں مخلوط حکومت پر تنقید کی ہے۔ مرزوقی کے مطابق مذہبی اتحادی حکومتی امور پر مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔

تیونس کے صدر کے مطابق مخلوط حکومت میں شامل النہضہ کے اراکین ریاست کے انتظامی اور سیاسی امور پر مکمل اختیار حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرزوقی کے مطابق یہ رویہ معزول صدر زین العابدین بن علی کے دور کی یاد دلاتا ہے۔ صدر کے اس خط کے ردعمل میں النہضہ کے کئی اراکین پارٹی کانگریس سے احتجاجا اٹھ کر چلے گئے۔ ان میں انسانی حقوق اور داخلہ امور کے وزرا شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں