سونے کی تولہ قیمت1300 روپے کے اضافے سے53400 روپے ہوگئی

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور1114 روپے کا اضافہ ہوا۔


Business Desk August 12, 2013
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور1114 روپے کا اضافہ ہوا ۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے 1326 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور1114 روپے کا اضافہ ہوا ۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45771 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت40 روپے کے اضافے سے 850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت34.29 روپے بڑھ کر728.57 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں