بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ تاجر رہنما جاں بحق

تاجر سڑکوں پر آگئے، مین چوک پر دھرنا، واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس


Nama Nigaran August 13, 2013
زخمی غلام قادر کو انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم اسی اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھرے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ، انجمن تاجران کے صدر جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں شاہ پور چاکر چوک پر بیچ بازار میں مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انجمن تاجران جام صاحب کے صدر غلام قادر ڈاہری کو اتوار کی شب شدید زخمی کردیا اور عقب میں چھپی کار میں فرار ہوگئے۔



زخمی غلام قادر کو انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم اسی اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے خلاف تاجروں کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی اور بس اسٹاپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مین چوک پر دھرنا دے کر مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تاجر رہنماؤں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جام صاحب پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ تاحال مدعیوں کے نہ آنے کے باعث مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں