محمد عرفان کی نگاہیں ورلڈ کپ میں شرکت پر مرکوز

پرفارمنس پیش کرتا آرہا ہوں، پاکستان کپ میں بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنا چاہوں گا، پیسر


پرفارمنس پیش کرتا آرہا ہوں، پاکستان کپ میں بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنا چاہوں گا، پیسر۔ فوٹو: فائل

قومی فاسٹ بولرمحمد عرفان کی نگاہیں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ پرمرکوز ہیں۔

طویل قامت پیسر کا کہنا ہے کہ میں کافی دیرسے اچھی پرفارمنس پیش کررہا ہوں، پاکستان ون ڈے کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔


ایل سی سی اے گرائونڈ میں ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں محمد عرفان کاکہنا تھا کہ میرا کام گرائونڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے، سلیکشن کا فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔یاد رہے کہ محمد عرفان چار ٹیسٹ 60 ایک روزہ اور 20 ٹوئنٹی میچزمیں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انھوں نے اپنا آخری ون ڈے یکم ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف لیڈزمیں کھیلا تھا، اس میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 4و کٹ سے ہرایا تھا تاہم عرفان نے صرف 26 رنز دیکر 2 وکٹیں لی تھیں۔

عرفان نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جس طرح کھیلتی آرہی ہے، امید ہے پلیئرز انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے،گرین شرٹس نے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا تو پاکستان ضرور ورلڈ کپ جیت کر آئے گا۔

آسٹریلیا سے سیریز میں ناکامی پر انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے عمدہ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ، نئے پلیئرز کوبھی چانس دیا گیا، عابد علی کو موقع ملااور اس نے یہ ثابت کیا کہ اگر آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کے اعتماد میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

عرفان نے کہا کہ لاہور کرکٹ لیگ طرز کے ایونٹس صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی تسلسل کے ساتھ ہوتے رہنے چاہیے، اس طرح کے ایونٹس میں کلبزکے پلیئرز آگے آتے ہیں، جب یہ پلیئرز انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں توان میں خاصا اعتماد آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں