پاکستان ون ڈے کپ میں بلوچستان کا فاتحانہ آغاز پنجاب کو 6 وکٹ سے مات

عمر اکمل کی ناقابل شکست سنچری، اویس ضیا کے 75 رنز جیت کی بنیاد ثابت ہوئے۔


افتخار احمد ، سعد علی اور سہیل تنویر کی ففٹیز رائیگاں ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کپ کے ابتدائی میچ میں بلوچستان نے فاتحانہ آغازکرلیا اور افتتاحی میچ میں پنجاب کو 6وکٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ کے ابتدائی مقابلے میں پنجاب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں تمام وکٹ کھوکر 294 رنز اسکور بورڈ پر جمع کیے۔

سعدعلی نے 86 گیندوں پر 73 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل رہے، سہیل تنویر نے بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے 59 بالز پر 68 کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے بھی 7 چوکوں کی مدد سے 57 گیندوں پر 54رنز اسکور کیے۔

حارث رؤف اورعمرخان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، اسدشفیق، علی عمران، محمدعرفان اور حمادبٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا، بلوچستان نے عمر اکمل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہدف 46 اوورز میں 4 وکٹ پر 296رنز بناکر حاصل کرلیا۔

اوپنر اویس ضیاء 75 رنز بناکر نمایاں رہے، عمراکمل نے 136 ناقابل شکست اور فوادعالم37رنزناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، سہیل تنویر،احسان عادل، محمداصغر اورافتخاراحمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی، عمراکمل کومین آف دی میچ قراردیاگیا، ایونٹ کا دوسرا معرکہ بدھ کو دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پاکستان کپ: اسٹیڈیم میں شائقین کم اور پولیس اہلکار زیادہ دکھائی دیے

پاکستان ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائی کم اور پولیس اہلکار زیادہ دکھائی دیے، خالی اسٹیڈیم کھلاڑیوں کے حوصلے اور ناقص انتظامات کے باعث اسٹیڈیم کے قریب قائم فوڈ اسٹریٹ کو بھی صارفین کے لیے بند کرد یا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں