طاقتور نادہندگان کے واجبات 449 ارب روپے تک پہنچ گئے مگر بجلی نہ کٹی

کیسکو 219ارب 73کروڑکیساتھ سرفہرست، سیپکو81ارب، پیسکو55ارب ،ہیسکو46ارب 60کروڑ،ٹیسکونے 35ارب 30کروڑ لینا ہیں۔


Zafar Bhutta April 03, 2019
وفاق کے ذمے 11ارب13کروڑ، آزاد جموں کشمیر حکومت نے 114 ارب اور صوبوں نے 31ارب 32 کروڑ دینا ہیں، کابینہ کی کمیٹی کورپورٹ۔ فوٹو : فائل

طاقتوربجلی نادہندگان کے واجبات 449ارب تک پہنچ گئے مگرتقسیم کارکمپنیاں ان کے کنکشن منقطع کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

پی ٹی آئی حکومت نے بجلی چوری کیخلاف تین ماہ کی مہم میں 40ارب روپے وصول کرنے کادعوی کیاتاہم 450 اہلکار،بجلی چوری میں ملوث صارفین کے ساتھ تصادم کے باعث تفتیش کا سامنا کررہے ہیں.

توانائی کے متعلق کابینہ کی کمیٹی کورپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ 701ارب روپے کے واجبات میں سے 449ارب روپے نادہندگان کی طرف واجب الاداہیں تاہم ان بااثرنادہندگان کو بجلی کی فراہمی بدستورجاری ہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 219ارب 73کروڑ کے واجبات کے ساتھ سرفہرست ہے،سیپکو کو 81 ارب 25کروڑ، پیسکو 55 ارب ، ہیسکو 46 ارب 60 کروڑاورٹیسکونے 35ارب 30 کروڑروپے نادہندگان سے وصول کرناہیں۔

پیسکونے صارفین سے 123 ارب،ہیسکو68ارب 40لاکھ ، سیپکو 100ارب، کیسکو 237ارب 40کروڑاور ٹیسکونے 40ارب 58 کروڑلیناہیں، دوسری طرف وفاقی حکومت کے ذمے 11ارب13کروڑ،آزادجموں کشمیرحکومت114 ارب اورصوبوں نے 31 ارب 32 کروڑ روپے دینا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں