رحمن ملک کی لندن میں متحدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

ملاقات میں دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاگیا۔


Express Desk August 15, 2013
ملاقات میں دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور،طارق جاویداورمصطفی عزیزآبادی شریک تھے ، ملاقات میںرحمن ملک اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ گفتگومیں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پاکستان اس وقت مختلف قسم کے خطرات اورچیلنجز میں گھراہوا ہے جن میں دہشت گردی سب سے بڑاچیلنج ہے اوراس چیلنج سے نمٹنے کیلیے اتحادویکجہتی اورمفاہمت کی اشدضرورت ہے۔

سینیٹررحمن ملک نے ملک میں استحکام اور جمہوریت کی بقاکیلیے الطا ف حسین کے کردارکوسراہا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں