فیڈرل سروس ٹریبونل کو آئینی خودمختاری نہ مل سکی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجودفیڈرل سروس ٹریبونل کو آئینی خودمختاری نہ مل سکی.


Syed Naveed Jamal August 15, 2013
سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجودفیڈرل سروس ٹریبونل کو آئینی خودمختاری نہ مل سکی، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجودفیڈرل سروس ٹریبونل کو آئینی خودمختاری نہ مل سکی، وفاقی حکومت کیطرف سے سپریم کورٹ کے13 اگست 2013ء تک فیڈرل سروس ٹربیونل کوخودمختارادارہ بنانیکے فیصلہ پر قومی اسمبلی میں بل منظوریا صدر مملکت سے آرڈیننس جاری نہ ہوسکا۔

فیڈرل سروس ٹریبونل انتظامیہ نے وزارت قانون وانصاف سے ٹریبونل کے مستقبل سے متعلق رائے طلب کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ آج15 اگست کوفیڈرل سروس ٹربیونل غیر فعال ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری پرمشتمل بینچ نے 2ماہ قبل وفاقی حکومت کوہدایت کی تھی کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کو وفاقی حکومت کے کنٹرول سے نکال کرہائیکورٹ طرزپرخودمختارادارہ بنایا جائے، اس سلسلے میں3 ہفتے قبل سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں وفاقی حکومت کوہدایات کی تھیںکہ13 اگست2013ء تک ٹربیونل کووزارت قانون کے کنٹرول سے نکالنے کیلیے قانون سازی کی جائے لیکن اس کے باوجودسپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں کیاجاسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں