شاباش زمردخانوہ شجاعت کے اعلیٰ تمغے کے حقدار ہیں

زمرد خان کو اِس اقدام پر سرکاری سطح پر شجاعت کے کسی اعلیٰ تمغے سے نوازا جانا چاہیے۔


Khusosi Report August 16, 2013
زمرد خان کو اِس اقدام پر سرکاری سطح پر شجاعت کے کسی اعلیٰ تمغے سے نوازا جانا چاہیے۔ فوٹو آئی این پی

وفاقی دارالحکومت میں شدید دہشت پھیلانے والے مسلح شخص (مبینہ طور پر ملک سکندر) پر شب تقریباً سوا 11بجے قابو پایا گیا۔

اُسے زیر کرنے میں اسلام آباد/ راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی مشہور شخصیت زمرد خان نے اپنا شاندار اور بے مثل بہادری کا کردار ادا کیا۔ زمرد خان نے واقعی معنوں میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مسلح شخص کو قابو پانے کی آخر کوشش کی، اُن کا یہ کردار مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ جرأت و بہادری کا یہ کردار اسلام آبادپولیس کے کسی اہلکار، افسر یا حکمران جماعت کے کسی رکن کا نصیب بننا چاہیے تھا ۔

لیکن یہ اعزاز پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان، جو ہوم سویٹ ہوم کی وجہ سے بھی خاصی اچھی شہرت رکھتے ہیں، کے حصے میں آیا۔ زمرد خان مسلح شخص پر چیتے کی طرح جھپٹے اور اُسے زمین پر گرا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کی ٹانگوں پر مبینہ طور پر 4 گولیاں ماریں اور اُسے قابو کرلیا۔ زمرد خان کو اِس اقدام پر سرکاری سطح پر شجاعت کے کسی اعلیٰ تمغے سے نوازا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں