اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ موڈ کے تحت چلایا جائے ماہرین کی حکومت کو تجویز

نہ ہی اس کی نجکاری کی جائے کیوں کہ یہ ملک کا اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، ماہرین


Zafar Bhutta April 10, 2019
نہ ہی اس کی نجکاری کی جائے کیوں کہ یہ ملک کا اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، ماہرین۔ فوٹو: فائل

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ موڈ کے تحت چلائے۔

ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو سرکاری ملکیتی ادارے کے طور پر نہ چلایا جائے اور نہ ہی اس کی نجکاری کی جائے کیوں کہ یہ ملک کا اسٹرٹیجک اثاثہ ہے۔

ماہرین کے گروپ کی رپورٹ میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ موڈ کے تحت چلائے اور پہلے مرحلے میں اسے بحال اور پھر دوسرے مرحلے میں اپ گریڈ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں