ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر آزادی صحافت کے دشمنوں نے حملہ کیا فنکار

ملزمان کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر تک اسلحہ لانا اور باآسانی فرار ہوجانا سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے


Umair Ali Anjum August 17, 2013
سینئرڈرامہ نگارحسینہ معین کاکہنا تھا کہ حملے بزدل لوگ کرتے ہیں اورایکسپریس نے ہمیشہ سچ لکھااورعوام تک پہنچایاہے۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پرجمعے کو ہونے والے حملے کی فنکاروں نے شدیدمذمت کی ہے ،انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفترپرآزادی صحافت کے دشمنوں نے حملہ کیا۔

ملزمان کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر تک اسلحہ لانا اور باآسانی فرار ہوجانا سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے ، حملے کی خبرایکسپریس ٹی وی پرنشرہوتے ہی کئی فنکاروں نے نمائندہ ایکسپریس سے ٹیلی فون پررابطہ کیااورصورتحال معلوم کی ، اس موقع پر سینئر اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کے دفاتر پرحملے انتہائی افسوس ناک ہیں،گزشتہ روزاسلام آباد کے بلیوایریا میں ایک شخص کا ہتھیار دکھا کرشہریوں کوخوفزدہ کرنااوراب ایکسپریس کے دفتر پرحملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔



سینئرڈرامہ نگارحسینہ معین کاکہنا تھا کہ حملے بزدل لوگ کرتے ہیں اورایکسپریس نے ہمیشہ سچ لکھااورعوام تک پہنچایاہے، ڈرامہ نگارانورمقصودنے کہاکہ آزادی صحافت پرحملہ ناقابل برداشت ہے حکومت اس مسئلے پرسنجیدگی سے سوچے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ، اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاکہ پاکستان بہت پرامن ملک ہے ہمارے میڈیانے دنیامیں امن کاپیغام پہنچایاہے میں سمجھتی ہوں ملک میں جو چندشرپسندعناصرہیں پولیس اوررینجرز مل کران کا خاتمہ کرے ،اداکارہ ناہیدشبیرکاکہنا تھا کہ ایکسپریس کے دفترپرحملہ ہوناکوئی معمولی عمل نہیں ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اداکاریاسرنوازنے کہاکہ صبح اٹھتے ہی ایکسپریس کے دفتر پرحملے کی خبرملی تومیں سکتے میں پڑگیاپاکستان میں کون ساادارہ ہے جوآزادہے ہمیں اپنی سیکیورٹی کے لیے خودانتظام کرناہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں