لاہور میں 20 روپے کے تنازع پر غریب پنکچر والا قتل

پنکچر کے عوض 20 روپے زائد مانگنے پر مقتول کا نامعلوم ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اہل خانہ


نعمان شیخ April 11, 2019
پنکچر کے 20 روپے پر مقتول کا ملزمان سے تنازع ہوا، اہل خانہ (فوٹو: ایکسپریس)

موٹر سائیکل کا پنکچر 50 روپے کے بجائے 70 روپے کا لگانے پر گاہک نے فائرنگ کرکے غریب پنکچر والے کو قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ ساندہ میں واقعہ پیش آیا جہاں 20 روپے کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق 25 سالہ ذوالفقار بندر روڈ پر موٹر سائیکلوں کو پنکچر لگا کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا تاہم چند روز قبل موٹر سائیکل کا پنکچر پچاس روپے کے بجائے ستر روپے کا لگانے پر مقتول کا نامعلوم ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

اہل خانہ نے یہ بھی بتایا کہ جھگڑے کے بعد ملزمان کا غصہ کم نہ ہوا اور چار روز بعد انہوں نے دکان پر آکر صرف 20 روپے کے تنازع پر فائرنگ کرکہ ذوالفقار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں