کابینہ کمیٹی کی اضافی گیس بلوں کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

بل میٹر ریڈنگ کے مطابق تھے،سلیب کے ازسر نو تعین سے اضافہ ہوا،نجی آڈٹ فرم


Zafar Bhutta April 12, 2019
بل میٹر ریڈنگ کے مطابق تھے،سلیب کے ازسر نو تعین سے اضافہ ہوا،نجی آڈٹ فرم۔ فوٹو:فائل

کابینہ کی توانائی کمیٹی کے نزدیک یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے کہ رواں سال بعض صارفین کو غیر معمولی گیس بل کیوں موصول ہوئے جبکہ گیس گزشتہ سال جتنی ہی استعمال ہوئی۔

کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف میں اضافہ بلوں میں کئی گنا اضافے کا باعث نہیں بننا چاہیے تھا،کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو سوئی ناردرن گیس کے گھریلو صارفین کے بلوں کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حالیہ سردیوں میں گیس استعمال میں اضافہ اور صارفین کی سلیب کا ازسرنو تعین وہ عوامل تھے جن کی وجہ سے بلوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، کابینہ کی توانائی کمیٹی گیس بلوں کے اضافے کا باعث بننے والے مذکورہ عوامل کا بروقت ادراک نہ کر سکی، ان بلوں کی پڑتال کرنے والی نجی آڈٹ فرم کے مطابق گیس استعمال کے بل میٹر ریڈنگ کے عین مطابق تھے جبکہ گھریلو صارفین کی سلیب کے ازسر نو تعین سے بلوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں