سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

سرفراز نواز نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے


Mian Asghar Saleemi April 12, 2019
سرفراز نواز نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

WASHINGTON DC: سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اس وقت لندن اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، سرفراز نواز نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے اور 63 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے 1979ءمیں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بلکہ زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر ایک سکور دے کر 7 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا،سرفراز نواز کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہارا ہوا میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں