کچھ لوگوں کو زمرد خان کی بہادری ہضم نہیں ہو رہی پرویز اشرف

پیپلز پارٹی ملک کیلئے جان قربان کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پرویز اشرف


پیپلز پارٹی ملک کیلئے جان قربان کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پرویز اشرف فوٹو : فائل

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ زمرد خان نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کا سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

حکومت فوری طور پر انہیں تمغہ بہادری دینے کا اعلان کرے۔ یہ پوری قوم کے ہیرو بن چکے ہیں مگر کچھ لوگوں کو زمرد خان کی بہادری ہضم نہیں ہورہی، گزشتہ روز زمرد خان کے گھر جاکر انہیں شاباش اور مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کیلئے جان قربان کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔