زیریں سندھ ایکسپریس میڈیا گروپ دفاتر پر حملوں کیخلاف احتجاج جاری

مختلف شہروں میں صحافیوں اور سماجی تنظیموں کی ریلیاں، حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ


Nama Nigaran August 18, 2013
فوٹو : ایکسپریس / فائل

کراچی میں ایکسپریس میڈا گروپ کے دفاتر پر حملے کیخلاف زیریں سندھ میں احتجاج کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا، صحافیوں اور سماجی تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واقعے کیخلاف ٹنڈو محمد خان میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر عبدالکریم شیخ کی قیادت میں مقامی صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو، جنرل سیکریٹری مظفر رندکا کہنا تھا کہ قلم کی طاقت سے خوفزدہ دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ کلاشنکوف کے ذریعے میڈیا کو ڈرانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے، میڈیا نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجو د سچائی کو عوم کے سامنے پیش کیا ہے۔ مظاہرے میںفاروق صدیقی، مرصل رضوی، عامر جعفری، انور شیخ، سعید احمد شیخ اور خدا ڈنو درس نے بھی شرکت کی۔ سنجھورو کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد حنیف ملک، ایس جے ڈبلیو ایف کے ضلعی جنرل سیکریٹری صابرعلی قریشی نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔



ایکسپریس میڈیاگروپ کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف دھابے جی پریس کلب کے صدر شاہنواز منگی ،عبدالمالک بلوچ،رفیع اللہ خان، سامجی رہنماؤں وحیداللہ پٹھان،فیض محمد غوری، غلام مصطفی ساریو، شاہجہاں پٹھان سمیت دیگر نے پریس کلب تک احجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ٹنڈوالہیار کے صحافیوں نے حملے کی شدید مذت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری بشارت قائم و خزانچی محمد ساجد آفریدی ودیگر نے ایکسپریس میڈیا دفاتر پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے میڈیا کی حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، جماعت اسلامی اور تاجر رہنماؤں نے بھی حملے کی مذمت کی ہے ۔

نوکوٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس شفقت قائم خانی کی صدارت میں ہوا جس میں منظور احمد راجپوت حنیف شکیل احمد مجاہد، زاہد مغل، آسن واس کے علاوہ دیگر ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں روزنامہ ایکسپریس کے دفاتر پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے خلاف پر زور مذمت کی گئی۔ سنجھورو کے صحافیوں نے صابر علی قریشی کی قیادت میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں