نا دہندگی پر کنکشن کاٹنے والے حیسکو اہلکاروں کو دیہاتیوں نے یر غمال بنا لیا

پولیس نے یرغمالیوں کو رہا کرایا، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری نہیں ہوئی، گاؤں عبداللہ سومرو پر 6 لاکھ...


Express Desk August 18, 2013

بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے اور نادہندگان سے وصولی کیلیے جاری آپریشن کے سلسلے میں حیسکو بدین کہ 2لائن مین اشفاق علی میمن اور ابراہیم سومرو6 لاکھ 87 ہزار روپے کی عدم ادئیگی پرگاؤں عبداللہ سومرو کی بجلی کاٹنے کے لیے پہچے تو گاؤں والوں دونوں لائن مینوں کو پکڑ کر یرغمال بنا لیا۔

موقع پاکر لائن مین ابراہیم سومرو فرار ہو کر حیسکو آفس بدین پہنچ گیا اور افسران کو صورتحال سے آگاہ کیا، بعدازاں حیسکو حکام نے بدین پولیس کے ہمراہ گاؤں عبداللہ سومرو پہنچ کر یرغمال لائن مین کو رہا کرایا۔



پولیس نے ابراہیم سومرو کی مدعیت میں 6 افراد عبدالستار سومرو، عبدالخالق سومرو غلام مصطفی سومرو اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں