درسی کتب مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

ماڈل اسکول فار بوائز کھنہ ڈاک سے سرکاری کتابیں فروخت کرنیوالا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار


Zaigham Naqvi April 19, 2019
کارروائی کرنے کیلیے معاملہ وفاقی نظامت تعلیمات کو بھجوادیا، ایر یا ایجوکیشن آفیسر۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں دی جانے والی کتابیں مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماڈل اسکول فاربوائزکھنہ ڈاک سے سرکاری کتابیں فروخت کرنیوالا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا،پرنسپل نے تھانہ کورال میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرادی۔ ایریا ایجوکیشن آفیسر کو بھی یہ درخواست دی گئی ہے کہ ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی ادارے سے چوریاں ہوتی رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کررہی اور تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایر یا ایجوکیشن آفیسر سہیل علی خان نے بتایا کہ تادیبی کارروائی کا آغاز کرنے کے لیے معاملہ وفاقی نظامت تعلیمات کو بھجوا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں