انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نئی قیمتوں کی وجہ سے کمپنی نے اپنی وارنٹی بھی بڑھا دی ہے، سی ای او علی اصغر جمالی


عثمان حنیف April 20, 2019
نئی قیمتوں کی وجہ سے کمپنی نے اپنی وارنٹی بھی بڑھا دی ہے، سی ای او علی اصغر جمالی۔ فوٹو: فائل

TEHRAN: انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65ہزار سے 3لاکھ7ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65ہزار سے 3لاکھ7ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا جس کی وجہ سے صارفین کے لیے ٹویوٹا گاڑیاں زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں۔

انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ہمارے دیگر ہم عصروں نے پہلے ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی ہوئی ہیں تاہم ہم صورتحال میں بہتری کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب ہمیں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ نئی قیمتوں کی وجہ سے کمپنی نے اپنی وارنٹی بھی بڑھا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔