اسد عمر ساتھ ہیں پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں زرتاج گل

میرٹ اور فیصلوں کا فقدان نظر آتا ہے، رانا مشہود، ان کی کوئی معاشی پالیسی ہی نہیں تھی، شہلا رضا


Monitoring Desk April 23, 2019
اسد عمر نے بھی غلطیاںکیں وہ معیشت کی ساخت سمجھ نہیں پائے، شہزاد چوہدری، تکرار میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آتا ہے اس کے پاس کوئی بھی عہدہ ہو وہ پارٹی کی امانت ہوتا ہے پارٹی جب ضروری سمجھے اس سے دیا گیا اختیار واپس لے سکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اسد عمر ہماری پارٹی کے اہم ممبر ہیں وہ پی ٹی آئی کا فیس ہیںوہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانامشہود احمد نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن کرکٹ ٹیم میں کسی کومیرٹ کی بنیادپررکھا اور نکالا جاتا ہے لیکن یہاں میرٹ کے ساتھ ساتھ فیصلے کا بھی فقدان نظر آتا ہے اسد عمرکو عمران خان اپنااسٹار بیٹس مین کہتے تھے کہ جب یہ آئیں گے تو معاشی بحران ختم ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ اصل میں کسی اورکونہیں بلکہ عمران خان کوہٹایا گیاہے جو وزارت داخلہ ان سے لی گئی ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سائنس اورٹینالوجی کی بنیاد پر چلتے ہیں لیکن یہاں سزا کے طور پر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی دی جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ ملکی معاملات اورکرکٹ میچ میں بہت فرق ہے کرکٹ میچ کے بعد عوام کوکھانے کے لالے نہیں پڑتے اگر کرکٹ میچ ہار بھی جائیںتو ملک پرقرض نہیں چڑھتا۔

تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہاکہ اسد عمر نے بھی غلطیاں کیں وہ پاکستانی معیشت کی ساخت کو سمجھ نہیں پائے،ہمارے معاشرے کی کوئی چیز بھی درست بنیادوں پر استوار نہیں، سوسائٹی میں بھی عجیب طرح کی تفریق ہے، معیشت میں عجیب طرح کے لوگ بیٹھے ہیں کراچی کی بزنس کونسل کو دیکھ لیں اس نے مکمل بد اعتمادی کا اظہار کیا تھااسد عمر معیشت کی بہت سی باتوں کوڈائریکٹلی چیلنج کرنے لگے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں