غلط انجیکشن کے باعث انتقال کرنے والی ننھی نشوہ کیلئے فنکار بھی اشکبار

فنکاروں کی وزیراعظم عمران خان سے نشوہ جیسے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست


زنیرہ ضیاء April 23, 2019
فنکاروں نے اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹوفائل

غلط انجیکشن لگنے سے انتقال کرنے والی ننھی نشوہ کی موت پرفنکاروں نے نہ صرف اظہار افسوس کیا بلکہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر نہایت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ننھی نشوہ کے انتقال پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے نشوہ کے لیے دعا کی ہے اورکہا ہے کہ نشوہ جنت کے اعلیٰ مقام پرفرشتوں کے ساتھ کھیلے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نشوہ کے والدین کے لیے صبرکی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے دنیا میں سب سے بدتر چیز ان کی اپنی اولاد کو قبر میں اتارنا ہے۔



اس کے ساتھ ہی ارمینا خان نے کراچی ہی کے اسپتال میں ڈاکٹرز اوراسپتال عملے کی ہوس کی بھینٹ چڑھنے والی عصمت کے واقعے پربھی اظہار افسوس کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غلط انجکشن سے متاثرہ ننھی نشوہ انتقال کرگئی

اداکار فیصل قریشی نےنشوہ کی موت پر اظہار افسوس کرنے کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کی غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اور پتہ نہیں کتنے بچے لاپرواہی کی نظر ہوتے رہیں گے، کوئی جوابدہ ہے۔



ڈراما سیریل 'زندگی گلزارہے' کی اداکارہ منشا پاشا نے غفلت کا مرتکب ہونے والے اسپتال پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے صحت مند زندگی سب سے بڑی دولت ہے لیکن آپ لوگوں نے صحت کو صرف پیسے بنانے کا ایک ذریعہ سمجھ لیا ہے۔ نشوہ کی تصویر نے دل توڑدیا خدا ننھی نشوہ کو جنت کا اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس کے والدین کو ہمت دے۔



پاکستانی اداکارعلی رحمان خان نے ننھی نشوہ کی موت پر پاکستان میں صحت کے مراکزمیں برتی جانے والی لاپرواہی پرغصے کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت سے ان معاملات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔



اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی نشوہ کی موت پراظہار افسوس کرتے ہوئے اسے اسپتال کی غفلت قراردیا۔



گلوکار علی گل پیرنے کہا نشوہ کے روپ میں ہم نے ایک خوبصورت زندگی کھودی ہے اوریہ سب اسپتال کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز کرنے کے باعث ہوا ہے، امید ہے نشوہ کے والدین کوانصاف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں