صنعتی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی مذمت

پیداواری لاگت میں اضافہ،مسابقت مشکل، صنعتیں بند اور معیشت تباہ ہو جائیگی


Commerce Reporter August 20, 2013
حکومت نرخ بڑھانے کے بجائے سستی بجلی کے منصوبے شروع کرے،پاکستان لورزبزنس فورم فوٹو: فائل

ایوان صنعت وتجارت لاہور کے ایگزیکٹوممبراور پاکستان لورز بزنس فورم کے چیئرمین محمد امجد چوہدری نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخوں میں 56فیصد اضافے سے انڈسٹری بند اور معیشت تباہ ہو جائیگی۔

ساڑھے 14روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی، جس سے ہماری مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت کھو دینگی، حکومت بجلی مہنگی کرنے کے بجائے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کی طرح متبادل توانائی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ ہائیڈل پاور سے حاصل کی گئی بجلی سستی ہے جس کے لیے ڈیمز کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے، عوام نے لوڈشیڈنگ سے نجات اور کاروباری برادری نے انڈسٹری کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے موجودہ حکومت کو بھاری مینڈیٹ دیا ۔



لیکن ابھی تک توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ریلیف دینے کے بجائے اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ محمد امجد چوہدری نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فوری طور پر واپس لے ورنہ انڈسٹری بند ہونے سے معیشت تباہ اور بیروزگاری کا طوفان آئے گا اور سرمائے کی پاکستان سے منتقلی کا سلسلہ تیز ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں