بجلی کی پیداوار کمپنیوں کا منافع 40 فیصد پر پہنچ گیا

نجی بجلی گھروں کو سرمایہ کاری پر صرف 17فیصد منافع کی ضمانت دی گئی ہے


Zafar Bhutta April 26, 2019
نیپرا نے آئی پی پیز کو کئی ار ب روپے اضافی منافع سے نوازنے کی تیاری کرلی۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کئی ار ب روپے اضافی سے نوازنے کی تیاری کرلی جب کہ نیپرا ٹیرف کی آڑ میں آئی پی پیز کو نوازنے جارہاہے۔

ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر اور روپے کی قدر کے مبادلے کو جواز بناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ٹیرف میں ڈالر کے نرخ کا مسئلہ اٹھایاہے۔

کمیٹی نے اس بات کا بھی تذکرہ کیاہے کہ آئی پی پیز کا منافع ایک دم 40فیصد ہوگیاہے جبکہ ان کو سرمایہ کاری پر صرف 17فیصد منافع کی ضمانت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔