گندم کی قیمت فروخت وفاق کا پنجاب کی تجویز ماننے سے انکار

پاسکو کو گندم مقامی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت کے اصولی فیصلے پر پنجاب کے تحفظات


رضوان آصف April 26, 2019
پنجاب حکومت قیمت فروخت ہر صورت قیمت خرید سے زیادہ رکھے گی ،سمیع اللہ چوہدری۔ فوٹو:فائل

گندم کی سرکاری قیمت فروخت کے قبل از وقت تعین کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پنجاب کی تجویز قبول کرنے سے انکار کردیا۔

چند روز قبل تبدیل ہونے والے سیکریٹری فوڈ شوکت علی نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر حکومت گندم خریداری مہم کے آغاز سے قبل قیمت فروخت کا بھی اعلان کر دے تو نجی شعبہ بالخصوص فلورمل مالکان بہت بڑی مقدار میں کسانوں سے گندم خریدنے کیلیے متحرک ہو جائیں گے جس سے کسانوں کو نہ صرف بہترین قیمت ملے گی بلکہ محکمہ خوراک پر بھی خریداری کا دباؤ کم ہوگا۔

صوبائی کابینہ میں اس حوالے سے اختلاف رائے سامنے آیا تھا جب کہ محکمہ خوراک پنجاب گندم کی سرکاری قیمت فروخت 1330 سے لیکر 1350 روپے فی من کے درمیان مقرر کرنے کی تجویز لیکر وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں بھی گیا تھا۔

فلورملنگ انڈسٹری سمیت نجی شعبہ یہ مطالبہ کر چکا ہے کہ حکومت گندم کی سرکاری قیمت فروخت کا اعلان فوری طور پر کرے تا کہ نجی شعبہ کسانوں سے گندم خریدنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے باہر نکل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں