تحریک انصاف کے صوبائی وزیر یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قراردیدی گئی

یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔


Express Report August 21, 2013
یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ فوٹو : فائل

ہری پورسے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار دے دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹربیونل نے یوسف ایوب کی ڈگری چیک کرانے کی ہدایت کی تھی ۔ڈگری تصدیق کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کوبھجوائی تھی جہاں ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا ۔یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ وہ سابق صدر ایوب خان کے پوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں