ایم کیو ایم پاکستان کا باغ جناح میں جلسہ

آج کا جلسہ شہری عوام کے غصب شدہ حقوق اور ان کے ساتھ جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر خالد مقبول


Express Desk April 27, 2019
آج کا جلسہ شہری عوام کے غصب شدہ حقوق اور ان کے ساتھ جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر خالد مقبول ۔ فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے شہری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اہل قلم، دانشور، ادیب، شاعر، پروفیسرز، صحافی، پروفیشنلز، تمام مکاتب فکر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام مذاہب کے ماننے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے سندھ کے حقوق کے حصول میں اپنا کردارادا کریں اور ظلم و ستم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا جلسہ شہری عوام کے غصب شدہ حقوق اور ان کے ساتھ جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف اہم سنگ میل ہے جو ظالم و متعصب حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں