پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری سفارتی رابطوں میں تیزی آگئی

پاکستان کی جانب سے ’’برابری‘‘کی سطح پر تعلقات کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد ٹرمپ حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کردی


عامر خان April 30, 2019
دونوں ملکوں میں موجود ’’تناؤ‘‘ ختم،  باہمی تعلقات میں ’’نیا موڑ ‘‘ آسکتا ہے، ذرائع، سفارتی حلقے عمران ٹرمپ ملاقات کیلیے سرگرم ہوگئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اورامریکا نے اپنے ''تعلقات '' کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے ''سفارتی رابطوں'' میں بتدریج تیزی لانا شروع کردی ہے۔

وفاق کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ''نوڈومور'' اور '' برابری ''کی سطح پر تعلقات کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد ٹرمپ حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی میں بتدریج تبدیلی لاناشروع کردی ہے۔

ٹرمپ حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو اختیار کرنے کے سبب پاکستان اور امریکا کے درمیان ماضی میں تعلقات کے حوالے جو'' تناؤ '' تھا اور اس میں بتدریج تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ''بہتری ''کی طرف گامزن ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

امریکی حکام ان دنوں پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلیٰ حلقوں سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ان رابطوں کے بعد توقع ہے پاک امریکا تعلقات جلد ''ایک نئے موڑ '' داخل ہوسکتے ہیں ۔ امریکا اب پاکستان کے ساتھ بتدریج '' مساوی '' تعلقات کی پالیسی کے مطابق رابطوں کی حکمت عملی پر عمل پیرا نظر آتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی جلد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مشاورت شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں