حج 2013 کے درخواست گزاروں کی رقوم سے 310 ملین روپے کا نفع ہوا وزیر مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کو حج 2013 کے درخواست گزاروں کی مختلف بینکوں میں جمع کردہ رقوم سے 310ملین روپے کا نفع حاصل ہوا ہے.


Express Desk August 23, 2013
حج2013 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت جانے کے خواہش مندوں نے 25.409 بلین روپے جمع کرائے۔فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کو حج 2013 کے درخواست گزاروں کی مختلف بینکوں میں جمع کردہ رقوم سے 310ملین روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔

یہ بات مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرسردارمحمد یوسف نے قومی اسمبلی کو بتائی۔بدھ کو شیخ رشیداحمد کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوںنے کہاکہ حج2013 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت جانے کے خواہش مندوں نے 25.409 بلین روپے جمع کرائے۔ انھوں نے ایوان کو بتایاکہ وزارت کی طرف سے حج 2013کے لیے 122 عمارات کرائے پر لی گئی ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے کوٹامیں 20 فیصد کمی کے بعداندازہ ہے کہ اس سال 1لاکھ 43ہزار زائرین حج پرجائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میںانھوں نے کہاکہ کوئی بھی حاجی چاہے تو اپنی قربانی کے جانور کی رقم واپس لے کر حرم شریف میںاپنے طور پر قربانی کرسکتاہے۔حجاج کی خدمت کے لیے بھیجے جانے والے 230معاونین حجاج کے بارے میں انھوں نے بتایاکہ100معاونین کا انتخاب پولیس سے، 40 کا اسکاؤٹ سے، 23کانیوی سے، 50کا ایف سی سے اور17سول ڈیفنس سے کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں