لیاری متاثرین کی کراچی واپسی کی تیاریاں مکمل

استقبال کے لیے کچھی و سندھی جماعتوں کے قافلے بدین کے لیے روانہ


Express News Desk August 24, 2013
متاثرین لیاری استقبال کے لیے کچھی اور سندھی جماعتوں کی تنظیموں کے قافلے گزشتہ روز کراچی سے بدین کے لیے روانہ ہوگئے۔ فوٹو: عائشہ میر/ فائل

کراچی کے علاقے لیاری سے نقل مکانی کر کے بدین میں پناہ گزین کچھی برادری کے سینکڑوں متاثرین نے اپنے مطالبات حل ہونے اور بدین و صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہ کرنے کے بعد واپس کراچی جانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

متاثرین لیاری استقبال کے لیے کچھی اور سندھی جماعتوں کی تنظیموں کے قافلے گزشتہ روز کراچی سے بدین کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ آج صبح 10بجے بدین میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔



جس کے بعد متاثرین کا قافلہ کراچی کے لیے روانہ ہوگا، جو نیشنل ہائے وے سے ہوتا ہوا ٹھٹھہ ضلع کے شہر بھنبھرو میں قیام کرے گا اور اتوار 25اگست شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ سے دن 3 بجے لیاری پہنچے گا جہاں پر ایک اور جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں کچھی برادری کے قائدین آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں