ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اچھی ریکوری کی خورشید شاہ

ہمیں ایسی نشستوں پربھی کامیابی ملی جہاں سے آج تک کامیاب نہیں ہوئے تھے،اپوزیشن لیڈر


آن لائن/INP August 24, 2013
چیئرمین نیب کے لیے ’’قحط الرجال‘‘ ہے، نام اگلے ہفتے بھیج دیں گے،صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اچھی ریکوری کی ہے، ہمیں ایسی نشستوں پربھی کامیابی ملی جہاں سے آج تک ہم کامیاب نہیں ہو ئے تھے۔

چیئرمین نیب کے لیے ''قحط الرجال'' ہے ، نام اگلے ہفتے بھیج دیں گے ،جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل پرحکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تشویش ہے، فرینڈلی نہیں ذمے دار اپوزیشن بننا چاہتے ہیں، جلدی کے بجائے ٹک ٹک کی پالیسی کے تحت آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا کہ 11 مئی کے انتخابات میں عوامی حق پر ڈاکہ مارا گیا پیپلز پارٹی اور اے این پی نے 2 ماہ میں ہی خودکو مستحکم کرلیا سانگھڑ ' تھر میں ایسی نشستیں جیتیں ہیں جو ہم 1977ء میں بھی نہیں جیت سکے۔



جنوبی پنجاب میں بھی عوام نے ہم پر اعتماد کیا نقصان عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کوہوا۔ ضمنی الیکشن میں بہت کچھ ''حسب منشا'' نہیں ہوا ۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں فنکشنل لیگ سے اتحادکرنا چاہتے تھے پیر پگارا نے نہیں کیا جس کا نقصان انھیں ہی ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام جلد وزیر اعظم کو بھجوا دیں گے، ضمنی انتخابات کے نتائج سے لگتا ہے کہ لوگوں کو احساس ہونا شروع ہوگیا ہے پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں