عازمین حج کاتربیتی پروگرام اگلے ماہ شروع ہوگا

خواتین عازمین حج کی تربیت کیلئے بھی خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائیگا، وزارت کے ترجمان۔


Khabar Nigar Khusoosi August 27, 2012
پروازوں کی بروقت روانگی، طبی ٹیموں کی تعیناتی کے انتظامات مکمل ہیں، وزارت مذہبی امور. فوٹو: اے پی پی

وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام ستمبر کے پہلے ہفتہ میںشروع ہو گا جس کا مقصد عازمین حج کو مناسک حج کی صحیح ادائیگی میںمدد دینا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ خواتین عازمین حج کی تربیت کیلئے بھی خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائیگا۔

اس سلسلہ میںعازمین کومعلوماتی کتابچے فراہم کیے جائیں گے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان نے عازمین حج کیلئے خصوصی پروگرام بھی نشرکرنا شروع کر دئیے ہیں جن میںحج کی ادائیگی سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حج پروازوں کی بروقت روانگی، طبی ٹیموں کی تعیناتی اور حجاج کی بہتر دیکھ بھال کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں