کرپشن معاملہ امریکا میں سابق سفیر علی جہانگیرصدیقی کا نیب میں بیان ریکارڈ

علی جہانگیر صدیقی پر اربوں روپے کی انسائیڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے


Waqaye Nigar May 11, 2019
علی جہانگیر صدیقی نے اپنا مکمل جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی ہے فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر نیب لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں امریکا میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی چپکے چپکے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا گئے۔

علی جہانگیر صدیقی پر ایز گارڈن نائن اور ایگری ٹیک کے شیئرز کی فروخت میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ ان پر انسائیڈ ٹریڈنگ سمیت 40 ارب روپے کے فراڈ کا الزام ہے اور نیب لاہور اسی حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب ذرائع نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بہت ہی قریبی بیورو کریٹ کے اکاؤنٹس میں علی جہانگیر صدیقی کے امریکا میں سفیر تعینات ہونے سے چند روز قبل بڑی رقم منتقل ہوئی، نیب اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والی اس رقم اور اس کے محرکات کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب لاہور نے علی جانگیر صدیقی کی کمپنیوں کے تمام سرکاری و نجی بینکوں سے معاف یا ری اسٹرکچر کئے گئے قرضوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے علی جہانگیر صدیقی سے سابق وفاقی سیکریٹریوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے کاروباری تعلقات پر بھی سوالات کئے۔ علی جہانگیر صدیقی نے ایک بار پھر اپنا مکمل جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی ہے۔ نیب نے ایک سوال نامہ بھی علی جہانگیر صدیقی کو دیا ہے جس کے تفصیلی جوابات آئندہ پیشی پر ان کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو دینے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں