آئی جی نے نا اہل افسران کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

جوتفتیشی افسردرست تحقیقات نہیں کرے گا اسے گھر بھیج دیا جائے، سید کلیم امام


Raheel Salman May 13, 2019
ایف آئی آرز کے اندراج میں اضافہ ہورہاہے،کسی بھی کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے،تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شعبہ تفتیش کی کارکردگی کی نگرانی کریں فوٹو: فائل

آئی جی نے انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ، جوانویسٹی گیشن افسردرست تحقیقات نہیںکرے گا اسے گھر بھیج دیا جائے ،کیس حل نہ کرنے والے افسرکو بھی عہدے پر رہنے کاکوئی حق نہیں ہوگا،

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا اجلاس میں آئی جی سندھ سیدکلیم شعبہ تفتیش پر برہم ہوگئے اور شعبہ تفتیش کی کارکردگی پرانتہائی مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے سندھ بھرکے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ جو ایس آئی او کسی بھی کیس کو حل نہ کرسکے یا اس کی کارکردگی سے ایسا محسوس ہوکہ کیس حل کرنے میں وہ دلچسپی نہیں لے رہا تواسے عہدے سے فوری طور پرہٹادیا جائے اس کے علاوہ جو انویسٹی گیشن افسر درست تحقیقات نہیں کرتاہے اسے بھی گھر بھیج دیا جائے ، شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے سے منع کرتے ہوئے انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے اجلاس میں مزید کہا کہ ناقص تفتیش کے باعث ایف آئی آر کے اندراج میں 19فیصد اضافہ ہواہے ، کسی بھی کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کا کوئی ابہام باقی نہ رہے حتیٰ کہ جب کیس عدالت میں پیش کیا جائے تو کیس فائل اتنی مضبوط ہونی چاہیے کہ ملزم کو ہر صورت سزا سنائی جائے ، تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شعبہ تفتیش کی کارکردگی کی مکمل طور پر نگرانی کریں اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں