شام پرتشدد کارروائیوں میں دو روزميں 400سے زائدافرادہلاک

سركاری فورسز كی جانب سے باغيوں كے ٹھكانوں پر ہونيوالی بمباری، شلينگ كے نتيجے ميں تاحال چار سو سے زائد افراد ہلاک


Sana News August 27, 2012
بمباری كے نتيجے ميں رہائشی عمارتوں اور كاروباری مراكز تباہ ہو گئے، فوٹو : اے ایف پی فائل

شام ميں پرتشدد كارروائيوں كا سلسلہ جاری ہے، دارالحكومت دمشق كے قريب سركاری فورسز کے جيٹ طياروں کی بمباری سے مزيد سو افراد ہلاك ہو گئے اس طرح دو روز ميں ہلاكتوں كی تعداد چار سو سے زائد ہوگئی

دمشق کےجنوب مغربی علاقے درعایا میں سرکاری فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں اورتجارتی مراکزبھی تباہ ہوئے


غير ملكی ذرائع ابلاغ كے مطابق ہفتے كے روز سركاری فورسز كی جانب سے باغيوں كے ٹھكانوں پر ہونيوالی بمباری اور شلينگ كے نتيجے ميں اب تک چار سو سے زائد افراد ہلاك ہو چكے ہيں ۔


شام ميں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ صرف ايك ہی دن ميں اتنی بڑی تعداد ميں ہلاكتيں ہوئیں ادھر شامی حكومت نے الزام عائد كيا ہے كہ خانہ جنگی ميں غير ملكی عناصر باغيوں كی مدد كر رہے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں