شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہورہی ہے الطاف حسین

ملک دشمن قوتوں کو کراچی وسندھ کے شہروں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قطعی برداشت نہیں


Express Desk August 26, 2013
تمام مکاتب فکرومسالک سے تعلق رکھنے والے عوام امن واتحادسے سازشیں ناکام بنادیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرگہری تشویش اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے اسے شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کاحصہ قراردیا ہے۔

الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ چندبرسوں سے شرپسندعناصرایک تسلسل کے ساتھ شہرمیں فرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں تاکہ ان واقعات کوبنیاد بناکرشیعہ سنی عوام کوآپس میں لڑایاجائے لیکن شیعہ وسنی عوام نے اس بربریت کے باوجوداپنے اتحادمیںکوئی فرق نہیںآنے دیا۔



الطاف حسین نے کہاکہ ملک اوراسلام دشمن قوتوں کوکراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قطعی برداشت نہیں اوروہ دونوں جانب کے ممتازافراد کودہشت گردی کا نشانہ بناکر کراچی کاامن برباد کرنے پرتلے ہیں۔الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر ، فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ امن دشمن عناصرکی سازشوں کو سمجھیں اوراپنے امن واتحادسے شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازشوں کوناکام بنادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں