ٹریکٹرساز اداروں کا درآمدات پر جی ایس ٹی ختم کر کے ٹیکس ریفنڈ کلیم کم کرنیکا مطالبہ

اداروں کے مطابق اس سیکٹر سے سالانہ بنیادوں پر1.9بلین ٹیکس ریفنڈ ہوتا ہے۔


Express Tribune Report May 17, 2019
اداروں کے مطابق اس سیکٹر سے سالانہ بنیادوں پر1.9بلین ٹیکس ریفنڈ ہوتا ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں ٹریکٹرساز اداروں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ درآمدات پر جنرل سیلزٹیکس (جی ایس ٹی )ختم کرکے ٹیکس ریفنڈکلیم کوکم کیاجائے۔

الغازی ٹریکٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدشاہدحسین نے ایک بیان میں اس بات پر زوردیاہے کہ جی ایس ٹی کے خاتمے سے مقامی ٹریکٹر انڈسٹری کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ٹریکٹر سازادارے درآمدات کے حوالے سے گزشتہ کئی سال سے جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویزدیتے آئے ہیں، ٹریکٹرکیلئے اصل سامان تیار کرنے والے اداروں نے کچھ چیزوں کو ناک ڈائون کیا ہوا ہے، رواں ماہ حکومت کو براہ راست ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس ریفنڈکلیم کے حوالے سے ان کے پاس کچھ نہیں۔

انھوں نے کہاکہ اس وقت ٹریکٹرزکی فروخت پر 17 فیصدان پٹ ٹیکس کے مقابلے میں ٹریکٹر کے مقامی اورباہرسے پارٹس کی خریداری پر 5فیصدشرح کے حساب سے آئوٹ پٹ سیلزٹیکس لاگوہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں