تحریک انصاف کے دھرنے میں صحافیوں پر تشددقابل مذمت ہے واسع جلیل

دھرنے میں بد نظمی اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے، واسع جلیل


Express Desk August 27, 2013
دھرنے میں بد نظمی اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے، واسع جلیل. فوٹو فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں بد نظمی اور صحافیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھرنے میں صحافیوں پر تشدد کے واقعے سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف نے دھرنوں کی آڑ میں انتہائی غیر ذمے دارانہ روش اختیار کی ہوئی ہے ۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ اپنے جائز حقوق کیلیے دھرنے دینا سیاسی جماعتوں کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے لیکن دھرنے میں بد نظمی اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں