جدہ اور مدینہ کے وزٹ ویزے پر 10 ذی الحج تک پابندی عائد

سعودی حکومت کاحرم میں توسیع کے باعث فیصلہ، اطلاق فوری طور پرہوگا


Nasiruddin August 27, 2013
سعودی حکومت کاحرم میں توسیع کے باعث فیصلہ، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ فوٹو فائل

سعودی حکومت نے 10 ذی الحج تک جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے وزٹ ویزے پر پابندی عائد کردی ہے یہ فیصلہ حرم میں توسیع کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ 10 ذی الحج تک کوئی بھی شخص وزٹ ویزے پران 2 شہروں میں نہیں جا سکے گا۔ صوابدیدی (مجاملہ) ویزے پر بھی 10 ذی الحج تک کسی شخص کو وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس وقت سعودی عرب میں حرم کی توسیع کا کام زور و شور سے جاری ہے حرم کی توسیع کے باعث سعودی حکومت نے پوری دنیا کے لیے عمرہ اور حج کا کوٹا کم کیا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے صرف 25 فیصد شہریوں کوفریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے سعودی عرب آنے والے تمام عازمین حج کے علاوہ حج مشن اور ایئرلائنز کے عملے کے لیے بھی ویکسینیشن کولازمی قراردیا گیا ہے۔



4 ذی الحج کے بعد کسی حج فلائٹ یا حاجی کوسعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح 14 ذی الحج سے قبل کوئی فلائٹ سعودی عرب سے نہیں جاسکے گی۔ واضح رہے کہ اس سال حج کوٹے میں 20 فیصد کمی کے بعد پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج فریضہ حج اداکرسکیں گے پاکستان سے پہلی حج فلائٹ 9 ستمبر کوسعودی عرب روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں