’’مرغی گائے بکریاں پال پروگرام‘‘ جولائی سے شروع ہوں گے

وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔


Qaiser Sherazi May 22, 2019
وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھر میں ''مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام'' نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں ''مرغی پال پروگرام'' اور دودھ دینے والے مویشی ''گائے، بکریاں پال پروگرام'' نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔

 

پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلیے محکمہ لائیو اسٹاک اور پولٹری کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔

یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلیے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی، ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔

جولائی کے آخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے بھی بڑے پیمانے پر مرغیوں کی بریڈنگ شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں