ملاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پابندی کے باوجود درختوں کی کٹائی

سوات اور کمراٹ جانے والے سیاحوں نے درختوں کی کٹائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں


احتشام بشیر May 22, 2019
سوات اور کمراٹ جانے والے سیاحوں نے درختوں کی کٹائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے تحت حکومت درخت لگانے میں مصروف ہے تو حکومتی پابندی کے باوجود ملاکنڈ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

سوات اور کمراٹ جانے والے سیاحوں نے درختوں کی کٹائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ قیمتی درخت کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کا موقف ہے کہ گزارا جنگلات میں مقامی آبادی کو درخت کاٹنے کی اجازت ہے لیکن حکومتی ملکیت کے محفوظ اور ریزرو جنگلات میں درخت کاٹنا جرم ہے، دیکھنا ہوگا کہ یہ درخت کن جنگلات میں کاٹے جارہے ہیں ، اگر ان جنگلات میں درخت کاٹے گئے ہیں جہاں پابندی ہے تو حکومت کارروائی کرے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے بلین ٹری منصوبہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں