مغرب اسلامی دنیا میں ایسے اقدامات کر رہا ہے جیسے بندر کے ہاتھ ہینڈ گرینیڈ آجائے روسی نائب وزیراعظم

روسی نائب وزیر اعظم دمتری رگوزن نے شام کی حکومت پر مغرب کے ممکنہ حملے کو ’’اینگلو سکیسن‘‘ کا منصوبہ قرار دیا۔


نائب وزیر اعظم دمتری رگوزن نے شام کی حکومت پر مغرب کے ممکنہ حملے کو ’’اینگلو سکیسن‘‘ کا منصوبہ قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

روس کے نائب وزیراعظم دمتری رگوزن نے کہا ہے کہ مغرب اسلامی دنیا میں اس طرح کے اقدامات کر رہا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ دے دیا جائے۔

نیٹو میں روس کے سابق سفیر اور موجودہ نائب وزیر اعظم دمتری رگوزن نے شام کی حکومت پر مغرب کے ممکنہ حملے کو ''اینگلو سکیسن'' کا منصوبہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا مغرب اسلامی دنیا میں اس طرح کے اقدامات کر رہا جیسے بندر کے ہاتھ ہینڈ گرینیڈ آجائے۔

واضح رہے کہ امریکا اورمغربی ممالک شام میں حکومت کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے جواب میں شام کا کہنا تھا کہ اگرامریکا اوراس کے حواریوں نے حملے جیسی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |