سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کا دورہ کاغان سیاحوں کے لیے انتظامات کا جائزہ

نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ


احتشام بشیر May 24, 2019
نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ فوٹو:احتشام بشیر

نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کے لیے خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے وادی کاغان کا دورہ کیا اور سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔

عاطف خان نے سیاحتی سیزن میں ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔ اس سال سیاحتی سیزن میں کاغان ناران کی جانب 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ سیاحت ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، شاران کاغان اور بشی گرام سوات میں اعلی معیار کے کیمپنگ پاڈز قائم کر چکا ہے۔ سوات میں گبین جبہ، گولن گول،بیاڑی، اناکڑ اور الائی میں کیمپنگ پاڈز لگانے کا کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں